دعا آج پڑھیں اور نقطوں کی جگہ اپنے بچوں کا نام لیں

۔……نقطوں کی جگہ اپنے بچوں کا نام لے کر دعا پڑہیں

* بسم اللہ الرحمن الرحیم اس دعا کے ساتھ ہم سب کے بچے اللہ کی حفاظت میں ہوں گے ۔……نقطوں کی جگہ اپنے بچوں کا نام لے کر دعا پڑہیں سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم سبحان الله ألحمدلله الله اكبر لا اله إلا الله اللهم صل على محمد وعلى آل محمد يارب العالمين يا رحمان يا رحيم يا ذوالجلال والإكرام يا مالك القدوساے پروردگار…….کو اس حال میں مجھے عطا کیا جب میں بہت ناتواں تہی ،اسی لیے …….کو اپنے پناہ میں رکھنا کیوں کہ میں انکو پناہ دینے میں توانائی نہیں رکھتی ۔يا عليمم بذات الصدور……کو ہر برائی ،شر اور نقصان سے محفوظ فرما۔يا أرحم الراحمين ……..کو ہر بیماری سے محفوظ فرما ۔اے مہربان رب میرا امتحان اور آزمائش ……..میں قرار نہ دینا ۔يا ودود يا الله ………کو اپنی آشکار اور پنہاں آزمائشوں میں کامیاب فرما۔اے رب کریم ……کو اپنے صالحین میں سے قرار دے ،اور …..کو دین و عبادت و اخلاق میں بہترین لوگوں میں سے اور زندگی میں سعادتمندوں میں سے مقرر فرما۔يا رب العالمين………کو حلال کے ذریعے حرام سے روک دینا اور فضل و کرم الہی سے اپنے سوا کسی کے محتاج نہ کرنا ۔يا رب رحیم جس طرح اپنی کتاب پاک کی قیامت تک حفاظت کرنی ہے ……..کو شیطان رجیم کے شر محفوظ رکھنا ۔يا رب مہربان اپنے پاکیزہ ترین بندوں کے ساتھ دوستی اور قرب اور اپنی ذات پر توکل ……..کو نصیب فرما ۔ياحي ياقيوم وہ تمام بیماریاں جو روح و جسم کو نقصان پہنچاتی ہیں ……..سے دور فرما ،اور اپنے ارادہ خیر کے ذریعہ مجھے توفیق فرما میں …….کے لیے بہترین امیدیں اور آرزوئیں کروں اور ان دعائوں کو قبول فرما یا حنان و یا منان ۔يا الله مجھ تک ……..کا احسان اور نیکی میری اپنی زندگی میں مجھے نصیب فرما اور انکی دعاؤں کے ذریعے مجھے موت کے بعد خوشی اور سکون عطا فرما ۔يا رب رحمان و رحیم میں اپنے بچوں کو جو میرے جگر کا ٹکڑا ہیں تیرے سپرد کرتی ہوں ،جس وقت وہ میری نظروں سے اوجھل ہیں تیری نگاہ کے سامنے ہیں ،انہیں اس عظمت کے ساتھ محفوظ فرما جو تیرے شان میں ہے ۔ ياسميع الدعاء سب والدین کی دعا اولاد کے حق میں قبول ہوتی ہے يا الله يا رحمان وہ جو میری زبان سے نہیں نکلا لیکن تیری حکمت و علم سے پوشیدہ نہیں ہے وہ عطا فرما برحمتک یا ارحم الراحمیناولاد کے لئے دل کی گہرائیوں سے نکلی دعا 🤲🤲🤲اے الله میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیے ساتھ دعا کرتا ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما !اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔اے الله! ا انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے !یا رب !انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما !اے اللہ ! اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما !اے الله ! انکو اپنا فرمانبردار بنا !اے الله ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما !اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دے !اے الله ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتا ہوں، اے وہ عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتا ہوں ۔اے الله ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے !اے الله ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔اور انہیں اپنا اور اپنے پیارے حبیب کے فرمان حکام پر عمل کرنے والابنا لےاے الله! ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے !اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے !اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما !اے خالق کائنات ! ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔ اے الله، میری اولاد کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما !اے الله! انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے !آمین یا رب العالمین یا سمیع الدعوات 🤲🤲🤲اللهم صل على محمد وعلى آل محمد تقبل الله منا ومنكم آپ اپنی اولاد کیلئے ان مبارک دنوں میں دعا کیجیئے اور اس میسیج کو ہر ماں باپ تک پہنچا دیں یہاں تک کہ وہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں اور آپ اجر کمائیں۔۔۔آپ روزانہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں سُستی مت کیجیئے اس حال میں کہ آپ پر یہ برکت والے ایام گزر جائیں ، بےشک ہم اور آپ اور ہر ماں باپ حاجتمند ہیں ۔۔۔🤲🤲🤲

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *